سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بذریعہ وزارت خارجہ جاری

    سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بذریعہ وزارت خارجہ جاری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بذریعہ وزارت خارجہ جاری کردیے۔احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ اور صاحبزادی رابعہ عمران کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا بیرون ملک ہونے کے باعث سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عمل درآمد ہونے تک برقرار رہیں گے۔جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ 

سلمان شہباز

مزید :

صفحہ اول -