ن لیگ میں پھوٹ پڑ چکی،فضل الرحمن دھرنا نہیں دینگے،شیخ رشید

      ن لیگ میں پھوٹ پڑ چکی،فضل الرحمن دھرنا نہیں دینگے،شیخ رشید

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت اس وقت ملے گی جب ایم ایل ون منصوبے پر کام مکمل ہوجائے گا، ایم ایل ون کے تحت پشاور سے کراچی تک نیا ٹریک بنے گا۔گزشتہ روزیہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے ٹریک کی حالت بہت خستہ ہے، 150سال سے کسی نے ہاتھ نہیں لگایا، ہم اس کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، ایم ایل ون کا ٹینڈر اوپن ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر لڑائی بڑھتی جارہی ہے۔ ن لیگ میں اختلافات سے ان کے موقف پر اثر پڑے گا، ن لیگ میں اختلافات اس ماہ کے آخر تک سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، ہم بھی اپوزیشن میں ہوتے تھے تو ان کی طرح ہی باتیں کرتے ہیں۔حکومت گرانا آسان نہیں ہوتا صرف کہنا آسان ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں جلسے کریں گے۔ یہ کہنا کہ مولانا صاحب دھرنا دینے جارہے ہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔ 30دسمبر سے پہلے دونوں سیاسی جماعتیں اپنے اصل مقام پر پہنچ جائیں گی، ہماری حکومت عوام کے لیے کام کرتی رہے گی۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -