میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 55واں یوم شہادت آج منایا جائیگا 

   میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 55واں یوم شہادت آج منایا جائیگا 

  

لاہور(آن لائن) جنگ ستمبر کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 55واں یوم شہادت آج 12ستمبرہفتہ کو منایا جائیگا۔اس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یں چڑھانے کیساتھ ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی جبکہ لاہور سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر65 19ء کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا،انہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

میجر عزیز بھٹی

مزید :

صفحہ اول -