انصاف کی متمنی ہوں،سب سے پہلے پاکستان، پاکستا ن زندہ باد،سنتھیا رچی

انصاف کی متمنی ہوں،سب سے پہلے پاکستان، پاکستا ن زندہ باد،سنتھیا رچی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امریکی صحافی خاتون سنتھیا رچی نے کہا ہے سب سے پہلے پاکستان، پاکستان زندہ باد۔جمعہ کو سنتھیا رچی نے سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے پاکستان،پاکستان زندہ باد، ہم انصاف لینے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ میں خاموش نہیں رہی تھی،جس دن واقعہ ہوا اسی روز میں نے شکایت درج کرائی تھی۔ آئی ایس پی آر سمیت کسی پاکستان ادارے کیساتھ کام نہیں کیا۔ سیف الملوک آسیہ بی بی کیس کے وکیل رہ چکے۔ یہ ایک غلط فہمی ہے میں اتنے سال خاموش رہی،رحمان ملک کیخلا ف ایف بی آئی، امریکی ایمبیسی کو مطلع کیا،جب بات آپ کے خاندان کی ہو تو اس کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ قانون نافذکرنیوالے ادا ر ے خواتین کا تحفظ یقینی بنائیں۔ خواتین کیساتھ بداخلاقی کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دینی چاہیے۔ مرد،عورت یا خواجہ سراء سب کے حقوق یکساں ہیں۔ وکیل سیف الملوک نے کہا وکالت نامہ جمع کرانے آئے تھے،انتظار ہے عدالت کب کیس کی سماعت کرتی ہے،ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے،ہراسگی کے معاملے میں ایف آئی آر درج ضرور ہونی چا ہیے۔ رحمان ملک نے میرے موکل کیخلاف اپنے عہدے کا استعمال کیا۔

سنتھیارچی

مزید :

صفحہ اول -