چین اور بھارت کے مابین سرحدی تناؤ کم کرنے کیلئے 5نکات پر اتفاق

چین اور بھارت کے مابین سرحدی تناؤ کم کرنے کیلئے 5نکات پر اتفاق

  

ماسکو(شِنہوا)چینی ریاستی قونصلر اور وزیرخارجہ وانگ یی، ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کی جانب سے جاری ہونیوالے ایک مشترکہ پریس بیان کے مطابق سرحدی علاقوں میں ہونیوالی پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں 5نکاتی اتفاق رائے ہوگیا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ دونوں اطراف چین بھارت تعلقات کے بارے میں پیشرفت پرد و نوں مما لک کے رہنماؤ ں کے مابین اتفا ق رائے پرعملدرآمد کرناچا ہئے اور اس کیساتھ اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہیں ہونے دیا جائیگا۔سرحدی علاقوں میں موجودہ صورتحال کسی کے بھی مفاد میں نہیں، انہوں نے اتفاق کیا کہ دونوں فریقین کے سرحدی دستے مذاکرات جاری رکھیں گے، فوری طور پر دور ہوجائیں گے، مناسب فاصلہ رکھیں گے اور تناؤ کم کریں گے۔ دونوں فریقین سرحدی امورپرموجود معاہدو ں اورآداب کی پاسداری کریں گے، سرحدی علاقوں میں امن وامان برقرار رکھیں گے اورکوئی ایسا عمل نہیں کریں گے جس سے اختلافات کو بڑ ھاوا ملے۔دریں اثنا دونوں فریقین خصوصی نمائندہ کے طریقہ کار کے ذریعے چین بھارت سرحدی معاملے پر مذاکرات اور بات چیت جاری رکھیں گے جبکہ چین بھارتی سرحدی امور پر تعاون اورمشاورت کیلئے کام کرنے کا طریقہ کاراپنے اجلاس جاری رکھے گا۔بیان میں مزید کہا گیا دونوں وزیروں نے اتفاق کیا کہ جیسے ہی حالات معمول پر آتے ہیں تو دونوں فریقین سرحدی علاقوں میں امن وامان برقرار رکھنے اوراس میں اضافہ کیلئے نئی اعتماد سازی کیلئے کام کریں گے۔

چین بھارت اتفاق

مزید :

صفحہ اول -