شیخوپورہ، خاتون  نے شوہر کے طعنوں سے تنگ آکر شیر خوار بچہ مار ڈالا، لاش گٹر میں پھنک دی

  شیخوپورہ، خاتون  نے شوہر کے طعنوں سے تنگ آکر شیر خوار بچہ مار ڈالا، لاش گٹر ...

  

 شیخوپورہ (بیورورپورٹ)لاہورروڈ جوئیانوالہ موڑکے علاقہ بھٹوکالونی میں شوہرکے مبینہ طعنوں سے دلبرداشتہ خاتون ثنا ء بی بی نے اپنے ہاتھوں سے12روزکے کمسن بیٹے کاگلہ دباکرموت کے گھاٹ اتارکرلاش کوگٹرمیں پھینک کر اغوا کا ڈرامہ رچا دیا، پولیس نے شک گزرنے پرخاتون سے پوچھ گچھ کی تو فرفربولنے لگی،ہاؤسنگ کالونی پولیس نے کمسن کی لاش کومین ہول سے نکال کرمردہ خانہ منتقل کردیااورملزمہ کوحراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ بتایاگیاہے کہ ندیم کی شادی سات ماہ قبل ثنا ء بی بی سے ہوئی جسکے بطن سے سات ماہ کا بچہ پیداہوگیاتوشوہرکے لڑائی جھگڑوں اورمبینہ طعنوں سے دلبرداشتہ خاتون نے بچے کاگلادباکرقتل کرلاش کھلے مین ھول میں پھینک دی، ہاؤسنگ کالونی پولیس نے کمسن بچے کی لاش نکال کرملزمہ کوحراست میں لیکرکارروائی شروع کردی زیرحراست ملزمہ سے جب بچے کے قتل کے حوالے سے سوال کیاگیاتومعلوم ہواکہ اس نے اپنی معمرخاتون عزیزہ کے کہنے پربیٹے کاقتل کیاپولیس مصروف تفتیش ہے۔

بچہ مار دیا

مزید :

صفحہ اول -