سندھ کی تباہ کاری پر وفاق کا  رویہ معنی خیز ہے،مرتضیٰ وہاب 

  سندھ کی تباہ کاری پر وفاق کا  رویہ معنی خیز ہے،مرتضیٰ وہاب 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث سندھ میں ہونے والی تباہ کاری پر وفاقی حکومت کا رویہ معنی خیز ہے۔ سندھ اس وقت آشوب کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک شہری کے وفاقی حکومت کا سندھ کے بارے میں رویہ بے حسی پر مبنی ہے۔ سندھ میں لاکھوں لوگ بے گھر ہیں اور ہزاروں ایکڑ اراضی تباہ ہوچکی ہے مگر وفاقی حکومت سندھ کے پر آشوب وقت میں سامنے نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ دھرتی اس وقت کٹھن حالات میں ہے اور وفاقی حکومت لاعلم بنی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت کی بے حسی کی صورتحال سندھ کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -