روحانی سکا لر سید سرفراز احمد شاہ  کا سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ

روحانی سکا لر سید سرفراز احمد شاہ  کا سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ

  

  لاہور(پ ر)معروف روحانی سکا لر سید سرفراز احمد شاہ نے سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا،ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی اور انہوں نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے۔ سرفراز احمد شاہ صاحب نے  لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلے سیمیا کے مر ض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیا ری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سُند س فاؤنڈیشن تھیلے سیمیا اورہیمو فیلیا کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے۔سُندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابل ستا ئش ہے۔ اس مو قع پر صدر سُندس فاؤنڈیشن محمد یا سین خان اوردیگر ڈائریکٹر ز صاحبان علی رؤف اور آصف عفان کے ساتھ ساتھ تنظیم اتحاد ِ اُمت پاکستان کے چیئرمین پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی بھی موجود تھے۔انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کی مریضوں کو فراہم کر دہ سہولیات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا تاکہ معاشرے کو تھیلے سیمیا جیسی موذی بیماری سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ سُندس فاؤنڈیشن کو اپنی زکوٰۃ و عطیات دیں تاکہ قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جا سکے۔

مزید :

کامرس -