یو ایم ٹی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ سے ملاقات 

 یو ایم ٹی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ سے ملاقات 

  

لاہور ( پ ر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد کی سربراہی میں یو ایم ٹی کے اعلیٰ وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ سے وزیر اعلیٰ سیکر یٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم(ستارہ امتیاز)،  ندیم راشد (چیف سٹریٹیجی آفیسر یو ایم ٹی)،  احمد عبداللہ (سینئر ڈائریکٹر آفس آف پلیننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یو ایم ٹی)،  بریگیڈیئر (ر) نوید زمان خان(ڈائریکٹر ہیومن ریسوس اینڈ انفرا سٹرکچر یو ایم ٹی)،  محمد ابراہیم قاضی (چیف آف سٹاف اینڈ ڈائریکٹر آفس آف پرزیڈنٹ یو ایم ٹی) بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے ابراہیم مراد کی سربراہی میں آنے والے یو ایم ٹی کے وفد کا پرتباک استقبال کیا۔ اس اجلاس کا مقصد یو ایم ٹی اور حکومت پنجاب کے مابین باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔  صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو دیر پا پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ساتھ ایکڈیمیا، انڈسٹری اور حکومت کے مابین باہمی تعاون کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی۔جس میں بتایا کہ کس طرح حکومت پنجاب اور یو ایم ٹی مل کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے یو ایم ٹی کی صلاحیتوں کو خوب سراہااور عا لمی سطح پر دیگر یونیورسٹیز کی مسابقت کے حوالے سے یو ایم ٹی کی حمایت کا وعدہ بھی کیا۔ ڈاکٹر سلمان شاہ اور انکی ٹیم نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یو ایم ٹی کی کامیاب پیشرفت کی تعریف کی۔

 اور یو ایم ٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کو خوش آئیند کرار دیا۔ ڈاکٹر سلمان شاہ نے دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کی منطقی منزل تک پہنچنے کیلیئے بات چیت جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور مزید کہا کہ قومی معیشت کی ترقی میں یو ایم ٹی کی دلچسپی ایک خوش آئیند قدم ہے۔

مزید :

کامرس -