توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو نوٹس 

 توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو نوٹس 

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے شاہین اختر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ چیف سیکرٹری کے ایڈمن افسر ندیم حسن نے ناجائز تنگ اور ہراسان کرنا شروع کر دیا،چیف سیکرٹری نے اس کی تحریری درخواست پر کارروائی نہیں کی،عدالت نے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا تاہم عدالت کے 6مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا،عدالت سے استدعاہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

چیف سیکرٹری نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -