توہین عدالت کی درخواست پرسی ای او پی آئی اے ارشد محمود کو نوٹس، جواب طلب

    توہین عدالت کی درخواست پرسی ای او پی آئی اے ارشد محمود کو نوٹس، جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد محمود ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،جسٹس شاہد وحید نے سابق ڈپٹی  جنرل مینجر حسن محمود قریشی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے مبینہ جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں نوکری سے نکال دیاہے، نوکری سے نکالنے سے پہلے نہ شوکاز دیا گیا اور نہ ریگولر انکوائری کی گئی، سی ای او پی آئی اے بحالی کی اپیل پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا، عدالت نے درخواست سی ای او پی آئی اے کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا،عدالت کے 6فروری کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، سی ای او پاکستان ایئر لائن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس 

مزید :

صفحہ آخر -