غیرقانونی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کروانے کا حکم 

  غیرقانونی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کروانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے چیف آپریٹنگ آفیسرٹیوٹااختر عباس بھروانہ کی غیر قانونی تقرری کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت کو جواب داخل کروانے کا حکم دے دیاہے،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اختر عباس بھروانہ نے گزشتہ 10 سال سے غیر قانونی عہدہ سنبھال رکھا ہے، اختر عباس بھروانہ نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے ٹیوٹا جیسے ادارے کو تباہ کر رکھا ہے، اختر عباس بھروانہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
غیرقانونی تقرری 

مزید :

صفحہ آخر -