پنجاب کے سرکاری، نجی میڈیکل اور ڈینٹل جالج 15ستمبر سے مرحلہ وار کھلیں گے 

  پنجاب کے سرکاری، نجی میڈیکل اور ڈینٹل جالج 15ستمبر سے مرحلہ وار کھلیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب  کے سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالج 15ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے تاہم کالجوں میں کلاسز کا آغاز مرحلہ وار ہوگا  اس حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکلر جاری کردیا رجسٹرار یو ایچ ایس کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام الحاق شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالج 15ستمبر سے مرحلہ وار کھلیں گے تمام ادارے حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے سے جاری کردہ صحت عامہ کی گائیڈ لائنز کی پابندی کو یقینی بنائیں گے  پہلے مرحلے میں 15ستمبر سے فائنل اور تھرڈ ایئر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز کا آغاز ہو گا  فائنل ایئر کے طلبہ کی کلاسز ملحقہ ہسپتالوں میں ہوں گی اور وہ کالج نہیں آئیں گے دوسرے مرحلے میں یکم اکتوبر سے فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس اور فرسٹ ایئر بی ڈی ایس کے طلبہ کو کالجوں میں بلایا جائے گا  اس مرحلے میں فورتھ ایئر ایم بی بی ایس اور سکینڈ ایئر بی ڈی ایس کی کلاسز کا بھی آغاز ہوگا تیسرے مرحلے میں 16اکتوبر سے سکینڈ ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ کی کلاسز کا آغاز ہوگا سرکلر کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز کے طلبہ کو تین تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا پہلا گروپ پیر اور منگل، دوسرا گروپ بدھ اور جمعرات اور تیسرا گروپ جمعہ اور ہفتہ کو کالج آئے گا  اس دوران کالجوں میں آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔ سرکلر کے مطابق یونیورسٹی کے دیگر پروگرامزکا شیڈول علیحدہ سے جاری کیا جائے گا۔
سرکلر جاری

مزید :

صفحہ آخر -