ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات 

    ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں برائلر مرغی 22 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مونگ 13 روپے اور دال ماش 7 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی، مٹن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 20 کلو آٹے کا تھیلا 15 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گڑ، ماچس، تازہ دودھ، دہی، چاول اور بیف بھی مہنگے ہوئے، ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، کیلے اور چینی سستی ہوئی۔

 ادارہ شماریات 

مزید :

صفحہ آخر -