بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 72ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 72ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

  

کراچی(این این آئی)بابائے قوم اور پاکستان کے پہلے گورنرجنرل قائداعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی جمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی گئی،برسی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی مراد علی شاہ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔پاک بحریہ کے بگلرز نے ماتمی دھن بجا کر عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا اور سلامی دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قائد کے فرمودات پر عمل کر کے ہم ہر مشکل سے عہدہ برا ہوسکتے ہیں، عالمی برادی میں اپنا مقام بنانے کیلئے ہمیں محمد علی جناحؒ کے افکار پر عمل کرنا ہوگا۔آج ہم سب قائداعظم کے مزار پر حاضری دینے آئے ہیں، قائداعظم کے شہر کراچی کی ترقی کیلئے سب مل کرکام کریں گے، شہر قائد کی ترقی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت ایک ساتھ ہے۔گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ آج قوم عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کررہی ہے، بابائے قوم نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے خواب کو تعبیر دی، قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ کو سچ کر دکھایا۔واضح رہے کہ قائداعظم محمد علی جناح 25سمبر1876کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔ قا ئد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کیلئے جدوجہد کی، قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد 11ستمبر1948کوجہان فانی سے رخصت ہوگئے۔

برسی 

مزید :

صفحہ آخر -