جوحکومت منشورپرعمل نہ کرسکے وہ ناکام کہلاتی ہے،یوسف رضاگیلانی

  جوحکومت منشورپرعمل نہ کرسکے وہ ناکام کہلاتی ہے،یوسف رضاگیلانی

  

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ جوحکومت اپنے منشورپرعمل نہ کرسکے وہ ناکام حکومت کہلاتی ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے ہی منشور پہ عمل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،ملک کے لیے پارلیمانی نظام کے علاوہ دوسرا کوئی نظام سود مند نہیں ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی پارلیمانی نظام کے حامی تھے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی رہائشگاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم شاہ سے ان کے بڑے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں سینئر پارلیمنٹرین اور ہمارے ساتھی سابق وزیر اعلی سندھ کے بیٹے کے انتقال پہ تعزیت کے لئے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت اپنے منشور پر عمل کریتو وہ کامیاب حکومت کہلاتی ہے جو حکومت اپنے منشورپرعمل نہ کرسکے وہ ناکام ہے،یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے ہی منشور پہ عمل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے موٹر وے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفردار تک پہنچناچاہے۔ایک سوال کے جواب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ملک میں صدارتی نظام نہیں چل سکتاہے،کوئی  بھی سسٹم برا یا اچھا نہیں ہوتا،میری ذاتی راے کے مطابق پارلیمانی نظام ہی ملک کیلے بہتر ہے،کیونکہ یہ نظام حکومت پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہے،قائد اعظم محمد علی جناح جنہوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی وہ بھی پارلیمانی نظام کے حامی تھے۔

یوسف رضاگیلانی

مزید :

صفحہ آخر -