کمشنرز‘ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو تیز کر یں، ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرووڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے، ریسکیو1122،سپیشل برانچ، ہائرایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو تیز کردیں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے عوام کیلئے مؤثرآگاہی مہم چلائی جائے تمام اضلاع روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر اعدادوشمار کو اپ ڈیٹ کریں دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ڈاکٹرابرار،پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ اعجاز اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرنے اجلاس کے دوران مدراینڈچائلڈ ہسپتال پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔وائس چانسلر،چیف آرکیٹیکٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرنے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کیلئے نئے بننے والے سویمنگ پول کو بھی دیکھا ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکاکام تیزی سے جاری ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے خصوصی طورپر مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیرکیلئے فنڈزکی منظوری دی ہے۔
یاسمین راشد