ٹیپ نارتھ زون انتخابات آج، بزنس مین، پونٹی پینلز میں کانٹے دار مقابلہ متوقع
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ نارتھ زون کے انتخابات 2020-21کیلئے آج میدان لگے گا۔ پولنگ لاہور اور اسلام آباد میں صبح10بجے سے 6بجے شام تک ہو گی،انتظامات مکمل، کارپوریٹ کلاس کی 8نشستوں کیلئے 16جبکہ ایسوسی ایٹس کلاس کی 4نشستوں کیلئے 8امیدوار میدان میں ہیں۔ بزنس مین پینل اور یونٹی پینل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع، کارپوریٹ کلاس کیلئے لاہور میں 159ووٹرز اور 64ووٹرز اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کریں گے، ایسوسی ایٹس کلاس کے لاہور میں 33جبکہ اسلام آباد میں 9ووٹ کاسٹ کریں گے۔ بزنس مین پینل اور یونٹی پینل نے لاہور اور اسلام آبادٹیپ آفس جہاں پولنگ ہونی ہے اپنے انتخابی کیمپ اور ووٹرز کیلئے ناشتے چائے اور دوپہر کے کھانے وسیع انتظام کیا ہے، آج ٹیپ نارتھ زون کے انتخاب میں ٹریول ٹریڈ کی سینئر ترین شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ میاں گروپ کے چیئرمین جو گزشتہ 36سال سے ٹریول ٹریڈ سے وابستہ ہیں بزنس پینلز کے سربراہ کی حیثیت سے کارپوریٹ کلاس کے امیدوار ہیں، ان کیساتھ سابق چیئرمین ٹیپ آغا طارق سراج، سید یوسف رضوی، اور مسعود صادق بھی کارپوریٹ کلاس کے امیدوار ہیں۔ ہوپ کے سابق سینئر وائس چیئرمین فیصل آباد کے نامور ٹریول ایجنٹ ندیم اقبال بھی کارپوریٹ کلاس کے امیدوار ہیں،اسی طرح لاہور سے بزنس مین پینل کے محمد الیاس، حسن مسعود مرزا، فیصل آباد سے طارق چوہدری،شہزادہ کاشف بھی امیدوار ہیں۔ یونٹی گروپ کی طرف سے لاہور سے سینئر ٹریول ایجنٹ سابق چیئرمین ٹیپ اشفاق احمد مرزا، ڈاکٹر شریف بلوچ، شفقت علی، عابدالدین، محمد حسین، صبور ملک، رانا عبدالغفار، ذولفقار ریاض امید وار ہیں، ایسوسی ایٹس کلاس کیلئے ملک طاہر رفیق، فیاض احمد، چوہدری انیس اقبال، سلاور خان امید وار ہیں،ممبران کو شناختی کارڈ اور ٹیپ کا ممبر شپ کارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،پولنگ اسٹیشن پر کسی قسم کا اسلحہ اور موبائل لانے کی اجازت نہیں ہو گی،ہر امید وار پولنگ ایجنٹ دے سکے گا،چیئرمین الیکشن کمیشن جاوید رندھاوا نے آج ہونیوالے الیکشن کو شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ممبران سے اپیل کی ہے، ایک دوسرے کا احترام سب پر لازم ہے،ممبران وقت پرآئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں،الیکشن کمیشن نے کہا پولنگ کے اختتام پر امیدواران کی موجودگی میں گنتی ہو گی اور نتائج کا اعلان موقع پر کیا جائے گا۔
ٹیپ الیکشن