ٹیپ نارتھ زون انتخابات  میزاب، مسارات گروپوں کا  بزنس مین پینلز کی حمایت کا اعلان  

ٹیپ نارتھ زون انتخابات  میزاب، مسارات گروپوں کا  بزنس مین پینلز کی حمایت کا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ نارتھ زون کے انتخابات،بزنس مین پینلز کی بڑی کامیابی،میزاب گروپ کے امتیاز الرحمن چودھری،مسارات گروپ کے چودھری افضل نے آج ہونیوالے ٹیپ الیکشن میں بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کارپوریٹ کلاس کے امیدوار میاں عامر سعید اور ان کے ساتھیوں کو کامیاب کرانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے،امتیاز الرحمن چودھری نے بزنس مین پینل کے امیدواران کو پروفیشنل اور میرٹ پر قرار دیا ہے،کہا ہے ایسے با صلاحیت امیدواران کی ضرورت ہے جو ٹریڈ کی ساکھ کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں گے،امتیاز الرحمن چودھری نے ٹریول ٹریڈ کیلئے میاں عامر سعید کی تاریخ ساز خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں عامر ٹریڈ کا سرمایہ ہے،برادری قدر کرے،مسارات گروپ کے چودھری افضل نے کہا ہے کہ ٹریڈ کے بحران کے حل کیلئے تجربہ کار افراد کو آگے لانا ضروری ہے۔

حمایت اعلان

مزید :

صفحہ آخر -