ہوپ پنجاب انتخابات،یونائٹیڈ گروپ نے چوہدری بشیر احمد کو امیدوار نامزد کر دیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے انتخابات، فاؤنڈر اور خدمت گروپس سے بغاوت کر کے قائم ہونیوالے یونائٹیڈ گروپ نے ٹر یو ل ٹریڈ کی معتبر ترین شخصیت اور لاہور کے بڑے ٹریول ایجنٹ ا لصبور گروپ کے چیئرمین چوہدری بشیر احمد کو امیدوار نامزد کر دیا، چیئرمین یو نائٹیڈ گروپ چوہدری عادل نے چوہدری بشیر احمد کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے امید کرتے ہیں،پنجاب کے حج آرگنائزر انصاف کر یں گے۔ میرٹ پر ووٹ ڈالیں گے۔ ہم نے سینئر ترین اور تجربرہ کار جوان کو میدان میں اتارہ ہے جو کام کرنے کا تجربہ اور جذبہ رکھتا ہے، ا نہوں نے کہا ہمارا دعویٰ ہے چوہدری بشیر پنجاب میں سب سے زیادہ مقبول اور پسندیدہ شخصیت کے حامل ہیں،انہیں ووٹ دیکر کامیاب کر ایا جائے،چیئرمین چودھری عادل نے کہا 3ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر 3امیدوار ہی دیں گے،ایک امیدوار کیلئے مشاورت جاری ہے، ایک امیدوار جنوبی پنجاب سے دیں گے،اس کیلئے جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر متفقہ طور پر نامزد کریں، ہم اس کی حمایت کرینگے۔
یونائٹیڈ گروپ