ٹریول ٹریڈ بحران کے حل کیلئے بزنس مین پینل کا حصہ بنا ہوں، یوسف جمیل رضوی 

  ٹریول ٹریڈ بحران کے حل کیلئے بزنس مین پینل کا حصہ بنا ہوں، یوسف جمیل رضوی 

  

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر)ہمارے پاس اب لٹانے کیلئے کچھ نہیں، ٹریول ٹریڈ بحران کے حل کیلئے بزنس مین پینل کا حصہ بنا ہوں،ہمارے امیدوار پروفیشنل ہونے کیساتھ ساتھ تجربہ کار ہیں،میاں عامر سعید،آغا طارق سرا ج،ندیم اقبال جیسی شخصیات خدمت کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں،ممبران آج گھروں سے نکلیں،بزنس مین پینلز کو کلین سو یپ کروانے کیلئے لاہور اوراسلام آبادٹیپ آفس9بجے پہنچیں،ان خیالات کا اظہار کارپوریٹ کلاس کے امیدوار TSYکے چیف ایگزیکٹو سید یوسف جمیل حسین رضوی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا آج ذمہ داری ادا کرنے کا دن ہے،میں بزنس مین پینلز سے محبت کرنیوالوں سے درخواست کروں گا، آج کا دن ٹریڈ کیلئے وقف کر د یں، وقت پر ووٹ کاسٹ کریں، کامیابی کے اعلان تک پولنگ کے باہر موجود رہیں۔

 یوسف جمیل رضوی 

مزید :

صفحہ آخر -