احتساب کیلئے یونٹی گروپ کو میرٹ پر ووٹ دیں،ڈاکٹر شریف بلوچ

  احتساب کیلئے یونٹی گروپ کو میرٹ پر ووٹ دیں،ڈاکٹر شریف بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر)یونٹی گروپ کی خدمت کی طویل داستان ہے،ٹریول ٹریڈ میں ہماری انفرادیت ہے،ہمارے کارپوریٹ کلاس کے امیدوا ر سابق چیئرمین اشفاق احمد مرزا نے اپنے گھر گروی رکھ کر ٹریول ایجنٹس کی گارنٹیاں بنوائیں،یونٹی گروپ کا ہی کریڈٹ ہے،لاہور میں ٹیپ کا اپنا دفتر موجود ہے،آج ہونیوالے انتخابات میں میرٹ پر ووٹ مانگ رہے ہیں،احتساب کیلئے یونٹی گروپ کو ووٹ دیا جائے، ان خیالات کا اظہار ٹیپ نارتھ زون یونٹی گروپ کے قائد سابق چیئرمین ڈاکٹر شریف بلوچ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا بد قسمتی سے ہماری ٹریڈ کو مخصوص لابی نے ہائی جیک کر رکھا ہے، ہم اسے آزاد کرانے اور حقیقی مقام دلانے کیلئے میدان میں آئے ہیں،اشفاق مرزاور میری خدمات کو ٹریول ٹریڈ نظر انداز نہیں کر سکتی،پنجاب،اسلام آباد،پشاور کے ممبران سے درخواست کروں گا وہ یونٹی گروپ کے پورے پینل کو خدمت کا موقع دیں۔ 
شریف بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -