بزنس مین پینلز کو ساؤتھ زون جیسی تاریخی فتح دلا کر سرپرائز دینگے،ندیم شریف
لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر)ٹیپ نارتھ زون کے آج ہونیوالے انتخابات میں ممبران بزنس مین پینلز کو ساؤتھ زون کی طرح تاریخی فتح دلا کر سرپرائز دیں گے،ہوپ کے چیئرمین شاہد رفیق،سابق چیئرمین حاجی مقبول احمد اورچیئرمین یونائیٹڈ گروپ چودھری عادل کی حمایت نے میاں عامر سعید کے پورے پینل کی فتح یقینی بنا دی،ٹیپ اور ہوپ مل کرٹریول،عمرہ و حج کے بحران کے حل کیلئے میدان میں نکلیں گے،مشترکہ کونسل قائم کریں گے،ٹیپ کی ساکھ کی بحالی،ٹریڈ کے مفادات کا تحفظ،ملک بھر کے ممبران کا اتحاد پہلی ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار ٹیپ اور ہوپ پاکستان کے سابق مرکزی چیئرمین بزنس مین پینلز کے سربراہ ندیم شریف نے کرا چی سے لاہور پہنچنے پر روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا ہماری کسی سے مخالفت نہیں سارے گروپ ہمارے ہیں ہمیشہ میں نے پاکستا ن کی سیاست کی ہے، کراچی،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباداور پنجاب کے ٹریول ایجنٹوں کی محبت کو بھلا نہیں سکتا،ہمارے مسا ئل وہ عمرہ سے ہوں یا حج سے وہ ائیر لائنز سے ہوں یا ٹورازم سے سب ٹیپ کے مسائل ہیں ہم مسائل کے حل کا بیڑا اٹھا کر میدان میں آ ئے ہیں،ندیم شریف نے کہا کہ ساؤتھ زون کی 12نشستوں پر بزنس مین پینل کے 12امیدواران کی بلا مقابلہ کامیابی کراچی کے ایجنٹس کی عملی محبت کا ثبوت ہے،امید کریں گے کامیابیوں کا تسلسل آج بھی جاری رہے،ممبران بزنس کے پینل کے مکمل امیدوار ان کو کامیاب کرائیں تا کہ یکسوئی سے اہداف کا حصول مکمل کر سکیں،میاں عامر سعید جیسی شخصیت ٹریڈ بچانے کیلئے پہلی دفعہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ندیم شریف