چیف جسٹس موٹر وے پرخاتون سے بداخلاقی کا نوٹس لیں، پیپلز پارٹی 

  چیف جسٹس موٹر وے پرخاتون سے بداخلاقی کا نوٹس لیں، پیپلز پارٹی 

  

اسلام آباد (این این آئی)  پیپلز پارٹی نے موٹر وے پر خاتون سے بداخلاقی کے واقعہ اور اس پر سی سی پی او کے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ  ملزمان کو گرفتار کیا جائے ایک وزیر نے ٹی وی پر کہا کوئی غیر قانونی بات نہیں ہم کیسے ایکشن لیں مجرموں کے ساتھ سہولت کاروں کو بھی کٹہرے کھڑا کریں  ریاست مدینہ کے نام پر بدترین مذاق کیا جا رہا ہے، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے شہری اپنی خود حفاظت کریں، اسد عمر سے شہزاد اکبر تک سارے لوگ سی سی پی او کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں پیپلزپارٹی کسی صورت قومی مجرموں کو چھوڑ نہیں سکتی  پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکز ی رہنما نفیسہ شاہ نے پلوشہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئے پاکستان کے حالات میں آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے نئے پاکستان میں لاھور گجرنوالہ موٹروے پر بداخلاقی کی گئی  ملزمان کو  گرفتار کیا جائے،ہم سر عام پھانسی کی ڈیمانڈ نہیں کر رہے نفیسہ شاہ نے کہاکہ ایک وزیر نے ٹی وی پر کہا کوئی غیر قانونی بات نہیں ہم کیسے ایکشن لیں، ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ سہولت کاروں کو بھی کٹہرے کھڑا کریں نئے پاکستان کی کیفیت یہ ہے کہ ہر جگہ پر ڈاکو راج قائم ہے، پنجاب میں ہر مرتبہ آئی جی تبدیل ہوتا ہے، ساہیوال واقعہ میں بھی یہی سہولت کار تھے،پلوشہ خان نے کہاکہ ریاست مدینہ کے نام پر بدترین مذاق کیا جا رہا ہے، موٹروے پر واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس واقعہ سے چند دن قبل ایک شخص کو اٹھایا گیا تھا، ملک میں انتظامی طور پر بغاوت شروع ہو چکی ہے، لاہور پوری دنیا میں اٹھارواں بڑا شہر ہے، اور سی سی پی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے شہری اپنی خود حفاظت کریں،  چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ خاتون سے بداخلاقی سے متعلق نوٹس لیں، مراد سعید ٹوئیٹر اور بیانات سے آگے نہیں نکلتے۔ حسن مرتضیٰ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قراداد بھی جمع کروائی ہے،رواں ہفتے کے اندر بچیوں سے بداخلاقی کے واقعات سامنے آئے، 10 محرم الحرام کے موقع پر ایک بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا  حسن مرتضیٰ نے کہاکہ ہمیں موجودہ حکومت سے فی الفور چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے، بلاول بھٹو زخمی ہونے کے باوجود سیلابی سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، پنجاب کو بنی گالا سے چلایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب ایک صحافی کے سوال کا جواب بھی نہیں دے سکتا، دو ماہ کے اندر سی سی پی او کی پنجاب کا آئی جی لگانے کی کوششیں کی جائیں گی، یہ بغاوت کا مجرم ہے، کاروائی ہونی چاہیے۔ 

نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -