کراچی کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے: شفقت محمود

      کراچی کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے: شفقت محمود

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاق نے فیصلہ کیا شہر قائد کیلئے جو ہوسکا کرے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مزار قائد جو کورونا وائرس کی وجہ سے 6 ماہ سے عوام کیلئے بند تھا آج عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، عوام ایس اوپیز کے تحت مزار قائد پر آسکیں گے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کراچی ایک خوبصورت شہر ہے، وزیراعظم نے 11سو ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے، اس کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے، شہر قائد میں پینے کے پانی اور نکاسی آب کا مسئلہ حل ہونا بہت ضروری ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ملک کو کرپشن سے بہت نقصان پہنچا، ہماری آنکھوں کے سامنے وہ لوگ اربوں پتی بن گئے جن کے پاس کچھ نہیں تھا، دنیا بھر میں ان کی جائیدادیں ہیں، قوم مزید کرپشن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

شفقت محمود 

مزید :

صفحہ آخر -