الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں کی معلومات کیلئے جدید ٹیلی ہیلپ لائن کا آغاز

    الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں کی معلومات کیلئے جدید ٹیلی ہیلپ لائن کا ...

  

  اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹ،قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سمیت انتخابی فہرستوں کی معلومات کیلئے جدید ترین ٹیلی ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے  ٹیلی ہیلپ لائن کے ذریعے ملک بھر سے عوام اور ووٹرز انتخابی فہرستوں میں اندراج سمیت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے طریقہ کار،فیس شیڈول اور دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح کیا یہ ہیلپ لائن پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی پیغامات پر مبنی سروس ہے جو عام لوگوں کو 24گھنٹے معلومات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے گی اس کا استعمال کرکے کالر الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر051-8848888 پر کال کرکے ٹیلی کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے رسپانس حاصل کرسکتے ہیں یہ سہولت اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)کے پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی جوابات پر مشتمل ہے یہ ہیلپ لائن سروس جدید ترین ڈیجیٹل ٹیلیفونی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے معلومات کو آسان انداز میں پھیلاتے ہوئے عوام کی رہنمائی کرے گی ہیلپ لائن کے ذریعے عوام انتخابی فہرستوں میں نام کے اندراج،درستگی،مستقل پتہ کی تبدیلی،سینٹ اور قومی اسمبلی کے الیکشن کا طریقہ کار اور اہلیت سمیت دیگر معلومات فراہم کئے جاتے ہیں اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ترقی پسند ادارہ ہونے کے ناطے جدید ٹیکنالو کے استعمال کے ساتھ عوام کا اعتماد حاصل کرنے لئے اسٹیک ہولڈرز کے دروازے پر آگاہی مہم کو بڑھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کے تیسرے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کے مطابق، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس یقیناً لاکھوں موبائل اور ٹیلیفون صارفین کے لئے ملک بھر میں مفید ثابت ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی ہیلپ لائن سروس شروع کرنے کی کوشش کو سراہا اور مزید ہدایت دی کہ مستقبل میں کال سنٹر کی سروس کو بھی اسی سروس سے منسلک کر دیا جائے تاکہ عام عوام براہ راست الیکشن کمیشن کے نمائندے سے بذریعہ فون رابطہ کر سکے۔

ٹیلی ہیلپ لائن 

مزید :

صفحہ آخر -