کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری

کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)نے کراچی میں بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری کرلی اور 15 ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنیکافیصلہ کرتے ہوئے این آئی سی ایچ، لیاری جنرل اسپتال ودیگراسپتالوں کی گیس منقطع کرنیکی تیاری مکمل کرلی۔ترجمان کے مطابق ٹراماسینٹرسول اسپتال،سندھ گورنمنٹ اسپتال، سول سروسزاسپتال اورآئی سی یو ٹراما سینٹر اینڈ کارڈک سینٹرکورنگی نادہندگان میں شامل ہیں۔ایس ایس جی سی کے مطابق ان نادہندہ اسپتالوں کو متعدد بار گیس کے مد میں واجب الادا رقم جمع کرانے کے نوٹیسز جاری کئے گئے، متعدد بار نوٹسز ملنے کے باوجود واجب الادا رقم ادا نہیں کی گی۔ترجمان نے بتایاکہ متعلقہ اسپتالوں کو15ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردییگئے، مقررہ تاریخ تک رقم ادانہ کرنے پر گیس کنکشنز منقطع کر دیئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -