کورنگی میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے،صائمہ ندیم 

    کورنگی میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے،صائمہ ندیم 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکیٹری منسٹری برائے بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم نے کورنگی میں 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں عمارتیں گرنے کا سلسلہ معمول بنتا جا رہا ہے ایس بی سی اے کے افسران کی نااہلی ظاہر کررہیہے ایسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس پر غفلت برتنا نا قابل برداشت ہے، ایک بار پھر ایس بی سی اے کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی کروائی نظر نہیں آئے گی ہمیشہ کی طرح اس حادثے کو بھی نظر انداز کردیا جائیگا۔سندھ حکومت کی ناقص پالیسوں سے پورا سند ھ تباہ برباد ہو رہا ہے۔کراچی میں اس سے پہلے بھی کئی عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں۔متعلقہ اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے باعث عمارتیں گرنا کا افسوس ناک واقعہ رونما ہو ا۔روشنیوں کے شہر کو کسی کی نظر نہیں بلکہ سندھ حکومت کی کرپشن کھا رہی ہے۔ایم این اے صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف عوام کا خون چوس رہی ہے،سند ھ حکومت کے وزراء نے کرپشن کے بازار گرم کرے ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -