موٹروے پولیس نے  مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی

 موٹروے پولیس نے  مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر  گارڈن انٹرچینج  پر  دوران پیٹرولیم  آپریشن آفیسر انسپکٹر محمد ایاز، انسپکٹر محمد اسرار،  سب انسپکٹر سلیم بیگ نے ایک موٹر سائیکل سوار لیاری ایکسپریس وے پر سفر کرتے پایا۔ جس پر افسران نے اسے روکا اور گاڑی کے کاغذات وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا تو وہ خاطر خواہ جواب نہیں دے پایا اور گاڑی کے کاغذات بھی نہیں پائے گئے۔ اس صورت حال کے پیش نظر آفسران کو  شک ہوا اور مزید انٹروگیشن  کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم زر ولی ولد غلام حیدر عمر 20 سال بلال کالونی کراچی کا رہائشی موٹرسائیکل سپر پاور ماڈل 2016 نمبر KGN 8835 ناصر جمپ کورنگی سے چوری  کرکے  براستہ لیاری ایکسپریس وے جا رہا ہے جبکہ ملزم کے پارچات سے تلاشی کے دوران کل کی تاریخ میں لانڈھی جیل سے رہائی کا  لیٹر بھی ملا۔لیاری ایکسپریس وے موٹروے پولیس افسران نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم اور برآمد شدہ موٹر سائیکل کو اے سی ایل سی شریف آباد کے سب انسپکٹر پرویز کے حوالے کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -