دنوں میں اساتذ ہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،مقصود مہیسر

   دنوں میں اساتذ ہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،مقصود مہیسر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ایجوکیشنل گرینڈ الائنس کے مرکزی چیئرمین اور گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسر نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کیساتھ ہونیوالے حالیہ معاہدے کے بعد بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہفتوں کے بجائے دنوں میں اساتذ ہ کے مسائل کا حل چاہتے ہیں،چارٹرڈ آف ڈیمانڈ مکمل اور فوری عملدرآمد تک اسکا پیچھا کرینگے،اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والے انکے صبر کا مزید امتحان نہ لیں،8سالوں سے تنخواہوں سے محروم اور ٹیسٹ پاس مستقلی کے منتظر اساتذہ کی داد رسی کا وقت آگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر گذشتہ روز محکمہ اسکول ایجوکیشن اورسندھ ایجوکیشنل گرینڈ الائنس کے مابین ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر گسٹا مہیسر کے جنرل سیکریٹری عبد الحفیظ مہر،آفس سیکریٹری سجاد علی صدیقی، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود احمد مہیسر نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کی تنظیم نو کے صرف چند ماہ بعد ہی احتجاجی دھرنے کے نتیجے میں ملنے والی کامیابی پر رب کائنات کا شکر گذار ہوں اور خاص طور پر میڈیا کا مشکور بھی ہوں جنھوں نے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے مسائل کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اجاگر کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -