احساس نشوونما پروگرام‘ ملک بھرمیں 33 مراکز قائم کررہے ہیں‘ثانیہ نشتر

  احساس نشوونما پروگرام‘ ملک بھرمیں 33 مراکز قائم کررہے ہیں‘ثانیہ نشتر

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپوٹر، نامہ نگار)حکومت پاکستان کے ا حساس نشوونما پروگرام کے تحت ضلع راجن پور میں دو مقامات تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال جام پور اور ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال راجن پور پر مستحقین میں امدادی غذا پیکج کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی بحالی/چیئر پرسن احساس(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 پروگرام ثانیہ نشتر نے  پنجاب کے دورافتادہ ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں قائم احساس نشوونما پروگرام سنٹر کا دورہ کیا۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس فریم ورک کے تحت حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماو ں اور دو سال سے کم عمر کے بچوں میں غذائی کمی کے باعث سٹنٹنگ سے بچاو  کے لیے احساس نشوونما پروگرام ترتیب دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نشوونما پروگرام کے ذریعے حاملہ اوردودھ پلانیوالی ماو ¿ں اور6 ماہ سے 2 سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے صحت بخش اضافی غذا کے ساشے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔مستحق صارفین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کے ساتھ سہ ماہی نشوونما وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ بچوں کے لیے 2,000 روپے اور بچیوں کے لیے 1,500روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ سٹنٹنگ کی بیماری کی سب سے زیادہ شرح خیبرپختونخواہ کے قبائلی اضلاع، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے د ورافتادہ اضلاع میں ہے۔ احساس نشوونما پروگرام ڈیڑھ سال کی جامع منصوبہ سازی، تکنیکی مشاورت اور پبلک پرائیویٹ اشتراک کا نتیجہ ہے۔احساس نشوونما پروگرام میں احساس کو عالمی ادارہ خوراک کا تعاون حاصل ہے۔ احساس نشوونما پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 9 اضلاع میں مجموعی طور پر 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ماہ اگست کے آخر تک تمام ملک میں پہلے مرحلے کے 33 نشوونما مراکز قائم کر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس نشوونما مرکز پراحساس کی صارف خواتین اورانکے بچوں کو بہت سی سہولیا ت فراہم کی جائیں گی۔نشوونما صارفین کی صحت کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نشوونما ایپ تیار کی گئی ہے۔رہنمائی کے لیے خصوصی رہنماکتابچہ بھی مرتب کیا گیا ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی خان نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام غریب اور محروم طبقات کے ماں بچے کی صحت اور انکی معاشی زندگی میں انقلاب برپا کردے گا۔ ضلع اور تحصیل انتظامیہ نے مستحقین کی سہولیات کے لئے بھر پور انتظامات کئے ہیں۔

ثانیہ نشتر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -