سانحہ موٹر وے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائیگا، حسین جہانیاں 

سانحہ موٹر وے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائیگا، حسین جہانیاں 

  

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان)  سانحہ موٹر وے افسوسناک ہے،ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، اپو زیشن سانحہ موٹر وے پر غیر ذمہ داری کامظاہرہ کررہی ہے، حکو متی اقداما ت کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،جنو بی پنجاب کی ترقی کے لئے بھاری فنڈز مختص کردیئے ہیں، پنجاب حکو مت (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

عام آدمی کے معیار زند گی کو بہتر بنانے کے سلئے ٹھوس اقداما ت اٹھا رہی ہے،حکومت گرانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہو ں گی، ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر میاں حسین جہا نیاں گردیزی نے گزشتہ روز سر پرست مر کزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد سنگا سے ملاقات کے دورا ن کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ موٹر وے نے پوری قوم کو جھنجھوڑکررکھ دیا ہے، انہوں نے واقعہ کے ذمہ داران کو جلدگرفتار کر کے قانو ن کے مطابق سزا دی جائیگی،انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب نے صو بہ سے پسماند گی کے خاتمے کے لئے موثر پلان تیار کررکھا ہے جس پر مرحلہ وار عمل کر کے پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوجائیگا۔

حسین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -