بلدیاتی الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو موقع دیا جائیگا‘ نور خان بھابھہ

    بلدیاتی الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو موقع دیا جائیگا‘ نور خان بھابھہ

  

   ملتان(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار ارشد قندارنی نے صدر جنوبی پنجاب تحریک (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

انصاف نور خان بھابھہ کو ممبر لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیٹی پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب تحریک انصاف نورخان بھابھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیٹی پنجاب اس لیے تشکیل دی گئی ہے کہ اس سے پہلے لوکل گورنمنٹ ایکٹ بل پاس ہوا تھا اس میں ترمیم کی جاسکے اور میرٹ پر لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیٹی پنجاب اپنے فرائض انجام دے سکے۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیٹی پنجاب بننے سے پورے پنجاب میں تحریک انصاف کے بانی ورکروں سے مشاورت کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں ایسے ورکروں آگئے لائیں گئے جنھوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے مشن اور پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا۔اس موقع پر عمربابر سینئرنائب صدریوتھ ونگ جنوبی پنجاب،مرزا مدثر بیگ میڈیا کوآرڈینٹرجنوبی پنجاب بھی ہمراہ تھے۔

نورخان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -