کرونا سے متاثرہ مزید دو افراد  وائرس کو شکست دیکر صحت یاب

کرونا سے متاثرہ مزید دو افراد  وائرس کو شکست دیکر صحت یاب

  

  رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) کرونا وائرس سے متاثرہ مزید دو افراد کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

۔ تعداد 1136 تک پہنچ گئی، صرف 7 کرونا وائرس متاثرہ زیر علاج جبکہ 40 سالہ کرونا وائرس مشتبہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق مزید دو کرونا وائرس متاثرہ صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہوجانے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی۔ صرف 7 کرونا وائرس متاثرہ ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ چاچڑاں شریف کی رہائشی 40سالہ لال مائی کو کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 40 سالہ کرونا وائرس مشتبہ لال مائی جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔ نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ 

صحتیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -