والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ دو  نوجوان لڑکوں کی زہر پی کر خود کشی

والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ دو  نوجوان لڑکوں کی زہر پی کر خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) آوارہ گردی سے منع کرنے پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ دو نوجوان لڑکوں نے زہر پی کر خود کشی کرلی، نعشیں کارروائی کے بعد (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صادق آباد کے رہائشی 16 سالہ یاسر اور ڈہرکی (سندھ) کے رہائشی 14سالہ عبداللطیف کو اقدام خود کشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو آوارہ گردی سے منع کرتے ہوئے والدین نے ڈانٹ دیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں نے بھاری مقدار میں زہر پی لیا جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑ گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔ 
خودکشی