شاہد عرف شاہدا گینگ کے 5 خطر ناک  ملزمان کو گرفتار‘مال مسروقہ‘اسلحہ برآمد

      شاہد عرف شاہدا گینگ کے 5 خطر ناک  ملزمان کو گرفتار‘مال مسروقہ‘اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر) ایس ڈی پی او مخدوم رشید نصر اللہ وڑائچ نے سی آئی اے ٹیم،ایس ایچ او مخدوم رشید تنویر خالد، ایس ایچ او بدھلہ سنت راؤ سلیمان منوراور دیگر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
 پولیس افسران کے ہمراہ  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رابری اور دیگر مقدمات میں ملوث شاہد عرف شاہدا گینگ کے 05 خطر ناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں شاہد ۱قبال ولد بشیر احمد قوم آرائیں سکنہ چک نمبر 93/15L میاں چنوں خانیوال، قثیم منیر ولد منیر احمد قوم آرائیں سکنہ گارڈ ن سٹی وہاڑی روڈ ملتان، محمد وسیم ولد محمد عثمان قوم راجپوت سکنہ بستی جلیل بدھلہ سنت، علی رضا ولد شاہ محمد قوم راجپوت سکنہ  بستی جلیل بدھلہ سنت، شفقت حسین ولد بشیر احمد قوم کھوکھر سکنہ 17 کسی وہاڑی روڈ مخدوم رشید شامل ہیں  گرفتار ملزمان سے  01 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی، 2 پسٹل 30 بور معہ08 گولیاں برآمد کر لیے۔  ملزمان  نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر ڈیرہ غازی خان میں فروخت کرتے تھیگرفتار ملزمان سے تھانہ مخدوم رشید، قادر پور راواں،بدھلہ سنت، بستی ملوک اور تھانہ نیو ملتان میں رابری اور دیگر  20 مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان قبل ازیں متعدد وارداتوں میں چالان ہو چکے ہیں۔
شاہدا گینگ