جامعہ خیر المدارس کی دینی،علمی اور ملی خدمات کے 92 برس مکمل

  جامعہ خیر المدارس کی دینی،علمی اور ملی خدمات کے 92 برس مکمل

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جامعہ خیر المدارس کی دینی,علمی اور ملی خدمات کے 92 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ جامعہ خیر المدارس ملتان کے93 ویں تعلیمی سال کے سلسلے میں تعلیمی‘ انتظامی اور مالیاتی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے جامعہ خیر المدارس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم کی صدارت میں ہوا۔ جامعہ میں ہونے والے اجلاس میں جامعہ کے مہتمم مولانا محمد حنیف جالندھری‘ ممبران شوریٰ پیر ناصر الدین خاکوانی‘ خواجہ خلیل احمد(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 کندیاں شریف‘ مفتی عبدالقدوس ترمذی‘ مولانا قاری محمد یٰسین‘ مولانا قاری محمد طیب حنفی‘ قاری احمد میاں تھانوی‘حاجی عبدالوحید اور حافظ شفیق الرحمن ریواڑی نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال جامعہ میں 5000طلباؤ طالبات زیر تعلیم رہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ملتان بورڈ میں امتحان شرکت کرنے والے طلباؤ طالبات نے اعلیٰ نمبروں میں کامیابی حاصل کی اور پوزیشن بھی لیں۔ اراکین مجلس شوریٰ نے جامعہ کی تعلیمی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ خیر المدارس کے تعلیم یافتہ علماء کرام کو معاشرے میں نمایاں اور مثبت کردار کا حامل ہونا چاہئے۔ اس مقصد کیلئے جامعہ اپنے فاضل علمائکرام کیلئے عصری تعلیم اور تربیت کا ایک نیا شعبہ قائم کرے جس کے ذریعے ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کیلئے افراد تیار کئے جا سکیں اور نئے اساتذہ کیلئے تربیتی کورسز کا بھی انتظام کیا جانا چاہئے۔ جامعہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری نے ان شعبوں کی افادیت کے پیش نظر ان کے آغاز کا عزم کرتے ہوئے دیگر مدارس کے حضرات سے بھی ایسے شعبہ قائم کرنے کی درخواست کی۔  مولانا حنیف جالندھری اور اراکین مجلس شوریٰ نے کہا کہ برائیوں سے پاک پر امن معاشرے کے قیام کیلئے اسلامی تعلیمات کا فروغ بہت ضروری ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے دینی مدارس کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں چند فتنہ پرور افراد حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی توہین کرکے فرقہ واریت کو ہوا دینے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ایسے افراد کے خلاف مقدمات قائم کرتے ان کو سزا دی جائے تاکہ ملک کسی بھی قسم کی بد امنی سے محفوظ رہے۔ اجلاس میں جامعہ کے جاری سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی اور ملک قوم اور ملت اسلامیہ کیلئے دعاکے ساتھ اجلاس اختتام پذیرہوا۔

خیر مدارس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -