ریلوے انتظامیہ کی کارروائی‘58 لاکھ مالیتی اراضی مافیا سے واگذار

   ریلوے انتظامیہ کی کارروائی‘58 لاکھ مالیتی اراضی مافیا سے واگذار

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویڑن میں قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزار کروانے کاسلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ دو دن میں ریلوے اسٹیشن میاں چنوں یارڈ اور ریلوے اسٹیشن داد فتیانہ یارڈ میں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

قبضہ مافیاکے خلاف کاروائی کے دوران 58لاکھ روپئے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کروالی گئی ڈپٹی ڈائیریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان نے اراضی  واگزارکروائیجانے کے بعدرپورٹ ڈی ایس ملتان شعیب عادل کوبھجوادی، تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان کی ہدایت پرگزشتہ دو ماہ کے دوران 23 کروڑ سے زائد کی کمرشل,زرعی اوررہائشی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی جاچکی ہے ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزارکروائے جانے کیسلسلے میں گزشتہ دو  روز میں  اے  آئی او ڈبلیو خانیوال محمد عمران ، ریلوے پولیس اے ایس   آئی ساہیوال، اسٹیشن ماسٹر میانچنوں اور اے  ایس آئی میانچنوں کی   سربراہی  میں ٹیم نے ریلوے اسٹیشن میانچنوں یارڈ اور ریلوے  اسٹیشن داد فتیانہ یارڈ میں  3 کینال 18 مرلے ریلوے   اراضی جس کی مالیت 58  لاکھ روپے بتائی جاتی ہے واگزار کروالی،اس سے قبل گزشتہ دو ماہ کے دوران 22 کروڑ روپئے سے زائد مالیت  کی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی  گئی ہے۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -