صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت  سے سابق چیئرمین کی ملاقات

صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت  سے سابق چیئرمین کی ملاقات

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 سید محمود الحق بخاری کی صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات کی سید محمود الحق بخاری نے مخدوم ہاشم جواں بخت کو ٹاؤن کمیٹی کوٹسمابہ کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی میں سینیٹیشن سٹاف کی شدید کمی ہے سیور مین کی 10 سیٹ ہیں جو خالی پڑی ہیں شہر کوٹسمابہ میں تمام گلیاں گٹر کے پانی سے بھری ہوئی ہیں گندگی کی وجہ سے 5 مرلہ رہائشی سکیم ٹیچر کالونی گلشن کالونی محلہ مسکین آباد محلہ شیخاں محلہ رحمانی توحید آباد اور دیگر جگہوں پر گٹر کے گندے پانی کی وجہ سے تعفن زدہ ماحول پیدا ہوا ہے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں کمیٹی کے پاس عملہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ہو رہا ڈرائیور کی تین سیٹیں خالی ہیں چوکیدار کی سیٹیں خالی ہیں بیلدار کی سیٹیں خالی ہیں جسکی وجہ سے ٹاؤن کمیٹی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ نے سکر جیٹر مشین فراہم کر نے پر مخدوم ہاشم جواں بخت کا شکریہ ادا کیا اوربتایا کہ اس مشین کا  ڈرائیور نہیں جسکی وجہ سے سکر جیٹر مشین ناکارہ کھڑی ہے،انہوں نے مخدوم ہاشم جواں بخت کا کوٹسمابہ کو دس کروڑ کی میگا سیوریج سسٹم سکیم دینے، واٹر فلٹر یئشن پلانٹ لال گڑھ روڑ میانوالی روڑ اور دیگر منصوبوں کو مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی مخدوم ہاشم جواں بخت نے  کوٹسمابہ میونسپل کمیٹی کے مسائل کے حل کے لیے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو اسکے فوری حل کے لیے کہا،مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -