پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا سکول  کھولنے اور حکومتی ایس او پیزکے  حوالے اجلاس‘عملدرآمد کرنے کا عزم

     پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا سکول  کھولنے اور حکومتی ایس او پیزکے  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(بیورورپورٹ ) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا سکول کھولنے اور حکومتی ایس او پیزکے حوالے اجلاس(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شہربھر کے سکول مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی پنجاب پرائیویٹ سکول سسٹم سید ذیشان اختر نے کہا کہ تمام سکولوں میں حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر ہرممکن عملدرآمد کیا جائیگا۔ تمام سکول میں مرحلہ وار ہی کلاسسز شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سکولز نے تعلیم کا 40 فیصد حکومتی بوجھ اٹھایا ہوا ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے قبل ہم سے مشاورت ضرور کی جائے۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاول پور کے صدر میاں حامد سعید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن ایکٹ 2020 کی بہت سی شقوں پر اعتراض ہے.اس ایکٹ کے مطابق سکولوں کا تمام تر ڈیٹا اتھارٹی کو دینا ہو گا اور اس ایکٹ کے تحت سکولوں کی فیسیوں کا تعین بھی یہ اتھارٹی کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ فیسوں کے تعین کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے متفق نہیں ہے لہذانجی سکول کی فیس کے تعین کا اختیار کسی اور اتھارٹی کے سپرد نا کیا جائے۔کیونکہ یہ اقدام سکول مالکان کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں مافیا کہا جاتا ہے حالانکہ نے اپنے تعلیمی ادارے کمرشل سرگرمیوں نہیں کرتے بلکہ بلکہ نئی نسل کی آبیاری کر رہے ہیں۔عرفان انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی سوچ اور اتحاد کو فروغ دینا ہو گا ملک کے تعلیمی اداروں میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اور اسلام کی اساس سے مزین نصاب تیار کرنے کی ضرورت ہے۔دوران اجلاس عشرت اللہ نیازی ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور علی رضا جنرل سیکرٹری پاکستان چیمبر آف ایجو کیشن نے شرکاء سے آن لائن خطاب کیا اور مسائل کے حل کے حوالے اپنی بھرپور کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس سے عتیق الرحمن،افتخار علی چوہدری،عدنان فیصل،فاروق اعظم ترین،بابر جعفری،عبدالوحید یوسف، واجد علی چوہدری،جام شکیب اقبال،میڈم شازیہ،رضیہ فاروق نے بھی خطاب کیا۔