فرمودات قائداعظم ترقی پاکستان کا زینہ ہے‘ندیم قریشی

  فرمودات قائداعظم ترقی پاکستان کا زینہ ہے‘ندیم قریشی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری براے اطلاعات و ترجمان وزیراعلٰی پنجاب و ایم پی اے محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے ہندوّوں کی مکارانہ اور انگریزوں کی جاہارانہ چالوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے لیے الگ وطن پاکستان حاصل کیافرمودات قائداعظم ترقی پاکستان کا زینہ ہے ہم قائداعظم محمد علی جناح کے اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم بنا سکتے ہیں نوجوان پاکستان کا مستقبل اور امید کی کرن ہیں انہوں نے ہی پاکستان (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کے اندھیرے دور کرنے ہیں اور روشنی پھیلانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام شمع بناسپتی وکوکنگ آئل ملتان اور ویز واش متان کے تعاون سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 72 ویں یوم وفات کے موقع پر منعقدہ سیمینار اے قائداعظم تیرا احسان ہے جوکہ میٹرو پولیٹن میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں واقع چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان کے آفس میں منعقد ہوئی سے خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کی جبکہ تقریب کے مہمانان اعزا ز میں سیاسی و سماجی رہنما ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ، ماہر تعلیم و ادیب پروفیسر ڈاکٹر حمید رضاصدیقی، صدر ملتان کریسنٹ لائنز کلب جام اخلاق حسین،صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اور مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی شامل تھے۔ نظامت کے فرائض  نے سرانجام مہک زہرہ اور سونیا زہرہ نے سرانجام خ دیئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، چوہدری خالد جاوید وڑائچ،،مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، نعیم اقبال نعیم، پروفیسر عبدالماجد وٹو، رانا محمد شیراز، میاں محمد ماجد، علامہ انوارالحق مجاہد، محمد اشرف قریشی، حافظ معین خالد، پروفیسر محمود ڈوگر، پروفیسر عنایت علی قریشی، پروفیسراعظم حسین ، محمد عقیل، محمد جمیل، علی رضا مرزا،  رضوانہ شاہین،تسنیم کوکب راجپوت،ماہر تعلیم نوید احمد ہاشمی، عابد چوہان،  حیدر بخاری، شیخ محمد یامین، پرویز صابر، محمد یعقوب بھٹی، عبدالحفیظ  نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر اعلٰی سماجی، فلاحی، رفاہی، علمی و ادبی خدمات سرانجام دینے پر ممتاز شخصیات میں قائد اعظم ٹیلنٹ ایوارڈز 2020 تقسیم کیے گے۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -