عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے‘ علامہ قاضی غلام ابوبکر

  عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے‘ علامہ قاضی غلام ابوبکر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی انجمن میلاد مصطفیٰ،جما عت اہل سنت،تحریک لبیک پاکستان،جمعیت علماء پاکستان، منہاج القرآن علماء کونسل، تحریک نظام مصطفیٰ بہاولپور کے زیر اہتمام عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس جامعہ اسلامیہ نبویہ ساجد اعوان کالونی بہاولپور میں ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی غلام ابوبکر نے کہا عقیدہ ختم نبوت ہمارے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ایمان کی اساس ہے۔ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔صوبائی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس جنوبی پنجاب علامہ مفتی محمد کاشف نے کہاکہ  قادیانی اسلام اور پاکستان کے دُشمن ہیں غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر اسلام اور پاکستان کے خلاف شازشیں کرتے رہتے ہیں عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کا تحفظ اسلام اور پاکستان کی بقا کا ضامن ہے دنیا کو تہذیبی تصادم اور بین الاقوامی فسادات سے بچا نا ہے تو پھر تمام اقوام اور مذاہب کو ایک دوسرے کے مسلمہ مذہبی قوانین کا اور مقد س ہستیوں کا احترام کرنا ہوگا توہین رسالت اورقرآن کریم کی بے حرمتی کو روکنا ہو گا۔ پروفیسر عون محمد سعیدی، مولانا فیاض احمد اویسی،مفتی مطلوب احمد سعیدی،قاری ذوالفقار احمد نقشبندی،سید احمد شاہ بخاری، مولانا فیاض قاسم فاروقی، مولانا سراج الحق قادری، مولانا خلیل احمد مہروی،مولانا غلام یٰسین چشتی، سید اختر حسین شاہ، مولانا امتیاز حسین مہروی، مولانا قاری غلام عربی، مولانا سلیم رضا، مفتی محمد مجتبیٰ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے آخر میں تحریک ختم نبوت کے شہدا اورملک کے استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔

اساس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -