ڈیرہ  میں 4 فلٹر کلینک بنائے جائیں گے‘حنیف پتافی

  ڈیرہ  میں 4 فلٹر کلینک بنائے جائیں گے‘حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر)مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے آر ایچ سی سروروالی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی سید ذیشان شاہ ہمراہ تھے۔مشیر صحت نے ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مشیر صحت نے دیہی مرکز صحت سروالی کے معائنہ کے دوران پرائم منسٹر ہیلتھ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

انشینٹو پروگرام کے تحت نئے تعمیر شدہ بلاک کا جائزہ لیااور نوتعمیر شدہ بلاک میں گائنی کی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے  ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری  چیک کرتے ہوئے طبی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ مریضوں کو موجود ادویات مفت دی جائیں اور باہر کی ادویات تجویز نہ کی جائیں۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے آر ایچ سی کی صفائی  اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو شاباش بھی دی۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع  کے ہر بی ایچ یو پر الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔مشینری کیلئے کیبنٹ کمیٹی سے منظوری کرالی گئی ہے۔ڈیرہ غازی خان میں 4 فلٹر کلینک بنائے جائیں گے۔ضلع کے ہیلتھ سنٹرز پر ڈینٹل یونٹ کو مزید بہتر کیا جائیگا۔ قادر آباد سنٹر، چوٹی، وہوا،شادن لنڈ،اور سرور والی میں سہولیات کو اپ گریڈ کریں گے۔قبل ازیں مشیر صحت سے ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی ڈیرہ غازی خان سید ذیشان احمد نے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مراکز صحت میں سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -