2 ارب کا ترقیاتی پیکج خانیوال کے عوام کیلئے تحفہ ہے‘ نشاط داہا

  2 ارب کا ترقیاتی پیکج خانیوال کے عوام کیلئے تحفہ ہے‘ نشاط داہا

  

خانیوال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)سینئر ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاھا نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار کی جانب سے خانیول سٹی کے لیے کیا جانے والا2 ارب 35 کروڑ 17لاکھ روے کا ترقیاتی پیکج خانیوال کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔اپنی رہائش گاہ پر شہریوں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس پیکج پر عملددرآمد کے لیے پہلے وہ پورے شہر کا سروے کر واکر ماسٹر پلان تیارکروارہے ہیں تاکہ منصوبہ بندی کے تحت کام(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 کا آغاز منصوبہ بندی اور ایک ترتیب کے ساتھ ہو اوراس کے ثمرات پورے خانیوال کویکساں میسر آئیں۔وفد میں محمد نسیم،انجم بشیر احمد،محمد جاوید خان،قلزم بشیر احمد چوہدری فیصل ارشد،جلیل خان ڈایا،اشتیاق احمد پراچہ،سابق کونسلز چوہدری زاہد،چوہدری تلسم کمبوہ م سیہل خان،اللہ دتہ،مہر طارق،عبداللہ ملتزم،رانا خالد تاج شامل تھے۔ایم پی اے حاجی نشاط احمد خان ڈاھا نے کہاکہ اس ترقیاتی کام کے آغاز کے لیے کم ازکم دوماہ کا وقت لگے گاشہریوں نے جہاں اتنا عرصہ انتظار کیا مزید دوماہ انتظار کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اتنی بڑی گرانٹ سے شہر  کے تمام مسائل حال ہو نگے اور یہ اور خانیوال جنوبی پنجاب کا سب سے اچھا شہر بن جائے گا۔انہوں نے کہ کہ وہ عوا م کو ملنے والی گرانٹ کا ایک پیسہ بھی ضیائع نہیں ہونے دیں گئے۔

نشاط ڈاہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -