مسافروں کی کمی‘کراچی ایکسپریس کو منسوخ کردیاگیا

  مسافروں کی کمی‘کراچی ایکسپریس کو منسوخ کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)مسافروں نہ ہونے پرکراچی لاہور کراچی کے لئے چلنے والی 15اپ 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس کو منسوخ کردیاگیا.ریلوے ذرائع کے مطابق محرم الحرم حرام کا مہینہ ہونے کی وجہ سے شادیوں کی تقریبات کاانعقادنہیں کیا جارہا.اسی طرح 15ستمبرسے تعلیمی ادرے بھی کھلنے جارہے ہیں شادی سیزن نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اسی طرح لاک ڈاون کھلنے کے بعدجوفیلمزٹرین کے ذریعے سیروسیاحت اوراپنے عزیز(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
واقارب سے ملنے دیگر شہروں کو گئے تھے وہ بھی محرم الحرم کے آغاز سے قبل اپنے شہروں کوواپس آچکی ہیں تاکہ فملیز کے بچے 15ستمبرتعلیمی ادروں کے کھلنے سے قبل اپنی تیاری مکمل کرلیں.جبکہ لاک داؤن کھلنے کے باوجودکاروباری سرگرمیاں مکمل طورپربحال نہ ہوسکی ہیں.اپرپنجاب,جنوبی پنجاب خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے بشترشہروں اور علاقوں کے افرادکراچی حیدرآبادبزنس کے سلسلہ میں بذریعہ ٹرین سفر کرتے ہیں تاحال کاورباری گہما گہمی بھی شروع نہ ہوسکی ہے.ان حالات میں بغیرمسافروں کے ٹرینوں کوچلاناممکن نہیں.اس سلسلہ میں ڈی ایس ملتان شعیب عادل کاکہنا ہے کہ ریلوے نے ہمیشہ نامساعدحالات میں اپنی عوام کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں تاہم یہ ممکن نہیں کہ کسی بھی ٹرین کوانتہائی کم مسافروں کے ساتھ چلایا جائے.اس لئے جس ٹرین کے مسافر کم ہوتے ہیں اس ٹرین کے مسافروں کودوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کردیتے ہیں مسافراگرچاہیں تو ان کی ٹکٹ کی مکمل رقم بھی واپس کردی جاتی ہے کراچی  ایکسپریس کے مسافروں کی کمی کی وجہ سے منسوخ ہونے پر اے سی سلیپر کے مسافروں کے لئے لاہور اور کراچی سے ایک ایکسٹرا اے سی سلیپر کوچ  44 ڈاؤن /43 اپ شاہ حسین ایکسپریس  کے ساتھ لگائی گئی ہیاسی طرح منسوخ ہونے والی ٹرین کے مسافروں کوان کی مرضی کے مطابق دیگرٹرینوں میں ایڈجسٹ کردیاہے.جومسافرسفرنہیں کرنا چاہتے انہیں ٹکٹ کی تمام رقم واپس کردی جائے گی اس کے ساتھ ہی  ڈی سی او ریلوے  کو مسافروں کوایڈجسٹ کرنے اوران کی رہنمائی کے لئے ریلوے اسٹیشن پر رہنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
منسوخ