رحیم یارخان میں چوروں کا راج برقرار، مزید 9 وارداتیں 

  رحیم یارخان میں چوروں کا راج برقرار، مزید 9 وارداتیں 

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) چوری کی پہلی واردات بھٹہ کالونی کے غلام حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ دوسری واردات کریم ٹا ون کے رہائشی رام چند کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے گھر میں نقب لگا کر 5 لاکھ 88 ہزار 200 روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ تیسری واردات صادق آباد کے رہائشی منظور احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 واردات چھاونی گرا ونڈ کے رہائشی محمد صابر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 58 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات دین پور کالونی کے رہائشی شکیل الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم غلام مدنی نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات چک 49 کے رہائشی اظہر نسیم کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان علی رضا وغیرہ نے 12 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا‘ساتویں واردات امیر پور کے رہائشی خالق حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان وارث علی وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ آٹھویں واردات چک 143 کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمود سرور وغیرہ نے 20 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ نویں واردات ٹبی سیداں کے رہائشی علی اصغر کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان صدیق احمد وغیرہ نے ہزاروں روپے مالیت کی گندم چرا لی اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -