کروڑوں کے درخت چوری‘ رینج آفیسر کیخلا ف تحقیقات سرد کانے کی نذر

کروڑوں کے درخت چوری‘ رینج آفیسر کیخلا ف تحقیقات سرد کانے کی نذر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نہرڈیزرٹ برانچ یزمان سے سینکڑوں درخت چوری کراکرغائب کرنے میں ملوث رینج آفیسرمحمدعباس بلاک آفیسر ذوالفقار علی اورفاریسٹ گارڈ محمدجہانگیر کی مزیدکرپشن سامنے آئی ہے بتایاگیاہے کہ وفاقی وزیرچوہدری طارق بشیرچیمہ نے یزمان کے علاقہ میں دورویہ سڑک کی تعمیرکیلئے بجٹ پاس کرایاتوسٹر ک کی تعمیرشروع ہونے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 سے قبل سٹرک کنارے موجود درختوں کی نیلامی کی گئی اس نیلامی میں درجنوں قیمتی درخت لسٹ میں شامل ہی نہ کیے گئے نیلامی کے بعدٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے وہی درخت کٹواکرلاکھوں روپے اپنی جیبوں میں ڈالے گئے ہیں بتایاگیاہے کہ ٹیل ولاروڈ اورنہرڈیزرٹ برانچ کے کناروں سے کٹوائے گئے درختوں کے نقصان کاتخمینہ کروڑوں روپے بنتاہے رینج آفیسرمحمدعباس بلاک آفیسرذوالفقار علی، فاریسٹ گارڈجہانگیر کیخلاف اینٹی کرپشن اورمحکمانہ انکوائریاں بھی چل رہی تھیں جنہیں دبا دیاگیاہے۔ بلاک آفیسر ذوالفقار علی کیخلاف کڈوالارینج سے بھی قیمتی درختوں کی چوری کی انکوائری غائب کرادی گئی ہے اوررینج آفیسر محمدعباس کیخلاف نیب میں بھی تحقیقات جارہی ہیں اس حوالے سے رنیج آفیسرمحمدعباس نے کہاکہ انکوائریاں سروس کاحصہ ہیں آج تک کسی بھی آفیسر کوپھندے پرنہیں لٹکایاگیاہے۔

درخت چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -