قتل کی ملزمان کی مبینہ پشت پناہی‘ متاثرین کا لیگی رہنما کیخلاف احتجاج

          قتل کی ملزمان کی مبینہ پشت پناہی‘ متاثرین کا لیگی رہنما کیخلاف ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) کچی آبادی کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دس ماہ قبل عتیق خان نے مقتول وسیم احمد کی ہمشیرہ کے نمبر پر کال کرکے وسیم احمد کو کلمہ چوک کے قریب بلوایا اور اپنی موٹرسائیکل پر بٹھاکرسہوڑہ چوک اپنے بھائی کے گھر لیگیا جہاں اپنا اور مقتول کاموبائل بند کرکے گھر میں رکھ کر سورج میانی عثمان پٹھان کے گھر لے گیا،(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

جہاں حسین بٹ، اسماعیل خان اور زین العابدین پہلے سے موجود تھے،جہنوں نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر ہیڈ محمد کے قریب پل ڈوکے والی لے گئے جہاں مذکورہ ملزمان نے پسٹل کے فائر کرکے وسیم احمد کو ناحق قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ تھانہ صدر نامعلوم افراد کے خلاف اندراج ہوا،بعد ازاں پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے مقتول وسیم احمد کے قتل میں ملوث دوملزمان زین العابدین اور اسماعیل خان کو گرفتار کیا جہنوں دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ہمارے ساتھ وسیم احمد کو قتل کرنے میں دیگر ملزمان عتیق خان، حسین بٹ اور عثمان پٹھان بھی شامل ہے،پولیس نے ملزمان زین العابدین اور اسماعیل خان کو جوڈیشل کرنے کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کی مگر مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کو رکوانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و بار کونسل کے امیدوار بلال بٹ نے اپنے بیٹے حسین بٹ اور اس کے ساتھیوں کو بچانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے آئے روز ہمیں حراساں و پریشان کرنا شروع کردیا اور الٹا ہمارے خلاف تھانہ چہلیک میں جھوٹا مقدمہ اندراج کروادیا اور دیگر تھانوں میں جھوٹے مقدمات درج کروانے کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے،مظاہرین نے مظاہرہ کے دوران پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اورشدید نعرے بازی کرتے ہوئے ن لیگ کی اعلی قیادت اور موجودہ حکومت کے وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی پنجاب، آر پی او،سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول وسیم احمد کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرتے ہوئے نامزد ملزمان جو عبوری ضمانت پر دندناتے پھر رہے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچاکر انصاف کو یقینی بنایا جائے اگر ملزمان کو سزا نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے اور اگر مقتول کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی تمام ذمہ داری ضلعی صدر بلال بٹ،اس کے بیٹے حسین بٹ اور دیگر ملزمان کے اوپرعاہد ہوگی، مظاہرین میں محمد ندیم، محمد سلیم، محمد عیسی، ساجد اسماعیل، محمد رفیق، محمد شبیر، محمد عرفان، عبدالمجید، جاوید، اسحاق، (مقتول کی بیوی) شازیہ بی بی،غلام فاطمہ بی بی، زلیخاں بی بی، شریفہ بی بی، سکینہ بی بیودیگر شری تھے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -