2سال میں حکومت نے کئی برسوں کا کام نمٹایا‘ شبیر علی قریشی

 2سال میں حکومت نے کئی برسوں کا کام نمٹایا‘ شبیر علی قریشی

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، عمران خان بے مثال قائد 

(بقیہ نمبرصفحہ6پر34)

ہیں، ان کی رہنمائی مشعل راہ ہے، 2برس میں کئی برسوں کا کام نمٹایا، سابق حکومتوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کیا جارہاہے،حلقہ این اے 181کے ہر گاؤں، قصبے اور شہر کی یکساں ترقی پر عمل پیرا ہیں،حلقہ کو  ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے،  ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع نورشاہ غربی چاہ لنگر والا  اور چاہ جنڈ والا میں بجلی کے نئے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمیاں احسن علی قریشی،ملک طاہر محمود پتل،سید شہباز غوث بخاری ودیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں انہوں نے بستی امیر شاہ میں سماجی رہنما سید شہباز غوث بخاری کی رہائشگاہ  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کروا رہی ہے،حلقے کی عوام کو میگا پروجیکٹس کے ذریعے ریلیف دیا جا رہا ہے،جلد خوشحالی کا بول بالا ہوگا،اس موقع پر انہوں نے مرحوم جاوید اقبال کے لواحقین سے فاتحہ خوانی بھی کی۔

 شبیر علی قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -