نشتر کے آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا میں  مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 6 رہ گئی

 نشتر کے آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا میں  مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 6 رہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (خصو صی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان  کے آئی سو لیشن  وارڈز میں کورونا میں  مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 06 رہ گئی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
،03 مریضوں کا  وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 13 مریض زیر علاج، اموات کی مجموعی تعداد 169 ہیتفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے  کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں  اس وقت کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 06 رہ گئی ہے جبکہ 03 مریضوں  کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 13 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1787 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 611 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اسی طرح فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان کے مطابق رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 21 ہزار 867 افراد کے نمونوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 890 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ یکم اپریل سے 07 ستمبر کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 169 ہے۔
کرونا